کیا آپ بھی ادھار کا حساب یاد رکھنے میں پریشان ہیں؟
اب کاپی رجسٹر کی ضرورت نہیں۔ واٹس ایپ پر ایک پیغام بھیجیں، مائی حساب ریٹیلر ہر گاہک کا ادھار خود لکھے گا: کس سے کتنا لینا ہے، کب لینا ہے، اور کتنا واپس آ چکا ہے۔
- کوئی ایپ انسٹال نہیں کرنی
- اردو میں، انگریزی بھی
- واپسی کی تاریخ کے ساتھ
- ہر انٹری واپس ہو سکتی ہے
بس لکھ دیں جو ہوا
نہ کوئی فارم، نہ کوئی خاص طریقہ۔ ویسے ہی لکھیں جیسے اپنے منشی کو بتاتے ہیں۔
آپ کے رجسٹر سے بڑھ کر
پاکستان بھر کے دکانداروں کے لیے بنایا گیا: کریانہ، ہول سیل، ہارڈ ویئر، کپڑا، موبائل اور میڈیکل اسٹور۔
ادھار کا حساب رکھیں
ہر گاہک کا الگ کھاتہ۔ کتنا ادھار دیا، کتنا واپس آیا اور کتنا باقی ہے، سب چلتے بقایا کے ساتھ۔
کس سے پیسے کب لینے ہیں، اب اپنی واٹس ایپ چیٹ میں دیکھیں
ادھار دیتے وقت واپسی کی تاریخ لکھ دیں۔ کس کی تاریخ آ گئی اور کس کی گزر گئی، چیٹ میں پوچھ لیں۔
روز کا کھاتہ روز دیکھیں
ہر روز واٹس ایپ پر آج کا کھاتہ: آج کس کس سے پیسے آنے ہیں اور آج کتنی وصولی ہوئی۔
ایک منٹ میں شروع کریں
چیٹ کھولیں
نیچے "واٹس ایپ پر شروع کریں" دبائیں۔ پیغام پہلے سے لکھا ہوگا، بس بھیج دیں۔
پہلا ادھار لکھیں
"علی کو 5000 کا مال ادھار دیا، 15 تاریخ کو دے گا" یا "علی کے پرانے 7000 باقی ہیں" لکھ کر پرانا رجسٹر بھی لے آئیں۔
حساب پوچھیں
"کس کس سے لینا ہے"، "آج کس سے لینا ہے" یا "علی سے کتنا لینا ہے"۔
دکانداروں کے سوالات
شروع کرنے کے لیے کیا چاہیے؟+
صرف واٹس ایپ۔ "واٹس ایپ پر شروع کریں" دبائیں، پہلے سے لکھا پیغام بھیجیں اور آپ کا ادھار کھاتہ شروع۔ کچھ انسٹال نہیں کرنا۔
کیا یہ میرا لکھا سمجھتا ہے؟+
جی ہاں: اردو، رومن اردو، انگریزی یا ملی جلی، ہجے کی غلطیوں کے ساتھ بھی۔ "5k" یا "ڈھائی ہزار" جیسی رقمیں اور "کل" یا "15 تاریخ" جیسی تاریخیں بھی۔
ادھار کیسے درج ہوتا ہے؟+
گاہک کا نام، رقم، اور چاہیں تو چیز اور واپسی کی تاریخ لکھیں، جیسے "علی کو 5000 کا مال ادھار دیا، 15 تاریخ کو دے گا"۔ پیسے واپس ملیں تو "علی نے 2000 دیے" لکھ دیں۔
مجھے کیسے پتا چلے گا کہ آج کس سے پیسے لینے ہیں؟+
ہر روز واٹس ایپ پر آج کا کھاتہ آئے گا: آج کن گاہکوں سے پیسے آنے ہیں اور آج کتنی وصولی ہوئی۔ کبھی بھی "آج کس کس سے لینا ہے" لکھ کر بھی پوچھ سکتے ہیں۔
میرا پرانا رجسٹر ہے، کیا پرانے بقایا لا سکتا ہوں؟+
جی ہاں۔ ہر گاہک کے لیے "علی کے پرانے 7000 باقی ہیں" لکھیں، پرانا بقایا اسی گاہک کے کھاتے میں شامل ہو جائے گا۔
غلط انٹری ہو جائے تو؟+
ہر رسید کے ساتھ "واپس لیں" کا بٹن ہوتا ہے، یا "ڈیلیٹ" لکھ کر آخری انٹریوں میں سے چنیں۔ کچھ ڈیلیٹ کرنے سے پہلے آپ سے پوچھا جاتا ہے۔